Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تروپتی ایرپورٹ سے ختم جون تک پروازوں کا آغاز ہوجائے گا

تروپتی ایرپورٹ سے ختم جون تک پروازوں کا آغاز ہوجائے گا

ابتداء میں امریکہ و مشرق وسطی کے لیے اڑانیں ، پرنسپال سکریٹری اے پی اجے جین کی پریس کانفرنس
وجئے واڑہ ۔ 24 ۔ مئی : ( پی ٹی آئی ) : آندھرا پردیش کے تروپتی ایرپورٹ سے جون کے اختتام تک بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہوجائے گا ۔ ابتدائی پروازیں امریکہ ، مشرق وسطی کے لیے برائے نئی دہلی چلائی جائے گی ۔ پرنسپال سکریٹری برائے توانائی انفراسٹرکچر ریاست اے پی اجے جین نے اس بات سے میڈیا نمائندوں کو واقف کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ وجئے واڑہ ایرپورٹ کے اندرونی ٹرمینل عمارت کا کام مکمل ہوتے ہی یہاں سے بھی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کردیا جائے گا جب کہ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کرشنا پشکرم کے موقع پر ماہ اگست تک تکمیل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ پرنسپال سکریٹری اے پی نے بتایا کہ راجہ مہندرا ورم ایرپورٹ کو ایربس کی پرواز سہولت کے لیے توسیع دی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رن وے کشادگی کے لیے 857 ایکڑ اراضی حاصل کرلی گئی ہے ۔ اس پر ساڑھے تین سو کروڑ کے اخراجات آئے جب کہ ایرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا نے توسیع کام کے لیے ایک سو بیس کروڑ کے مصارف برداشت کیں ۔ وشاکھا پٹنم سے قریب بھوگا پورم ایرپورٹ کے لیے اراضی حصول میں پیش آنے والی مشکلات کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر پرنسپال سکریٹری اے پی نے بتایا کہ ایرپورٹ کے لیے اراضی حوالگی میں مقامی کسان حکومت کی پالیسیوں کے ساتھ تعاون کررہے ہیں جب کہ تقریبا 97 فیصد کسانوں نے اپنے اراضیات کی حوالگی پر رضا مندی ظاہر کی ہے تاحال کسانوں کی جانب سے ساڑھے تین سو ایکڑ اراضی کی حوالگی کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بھوگا پورم ایرپورٹ لمٹیڈ نے ایرپورٹ کی ترقی کے لیے ہڈکو سے دیڑھ ہزار کروڑ روپئے کا حصول عمل میں لاچکا ہے جب کہ ماہ جون میں کام کے آغاز کے لیے بولیوں کا آغاز ہوگا ۔ پرنسپال سکریٹری اجے جین نے بتایا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران ریاست آندھرا پردیش میں ہوائی مسافرین کی تعداد میں ساٹھ فیصد اضافہ درج ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2014-15 میں ریاست میں موجود چار ایرپورٹ سے سفر کرنے اور ایرپورٹ پر آمد کرنے والے مسافرین کی تعداد 17.8 لاکھ تھی جب کہ سال 2015-16 میں اس تعداد میں 28.40 لاکھ تک اضافہ درج ہوا ہے ۔ جب کہ ایسی امید کی جاتی ہے کہ اس میں رواں مالیتی سال کے دوران 40 لاکھ تک اضافہ درج ہوگا ۔ انہوں نے تاہم اس متوقع اضافہ کو ایرپورٹس کی توسیع اور بشمول بیرونی پرواز ، پروازوں میں اضافہ سے جوڑا ہے ۔۔

شمس آباد کو ضلع بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی کو یادداشت
شمس آباد ۔ 24 مئی ۔ ( سیاست نیوز ) ریاست تلنگانہ کی جانب سے نئے اضلاع بنانے کے اعلان کے ساتھ ہی شمس آباد کو بھی ضلع بنانے کا مطالبہ شروع کردیا گیا ۔شمس آباد منڈل سے ایک وفد راجندرنگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ کو ایک یادداشت پیش کی جس میں شمس آباد کو بھی ضلع بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ گزشتہ تین دن تک بس اسٹانڈ چوراہے کے قریب دھرنا دیا گیا جس میں تمام سیاسی پارٹیوںنے حصہ لیا ۔ کے رامونائک اے بی بی ایس ایس ضلع نائب صدر ، محمد اکرم خان وائی ایس سی پی منڈل صدر ، سریدھر ایم پی ٹی سی ممبر ، راجو ، رویندر ، وشال ، موہن نائیک ، لکشمن وغیرہ نے ملکر رکن اسمبلی سے ملاقات کیں۔ پرکاش گوڑ نے تیقن دیا کہ وہ اس مسئلہ پر چیف منسٹر سے بات کرکے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT