Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / تروپتی میں سڑک حادثہ زخمیوں اور مرنے والوں کے ارکان خاندان سے جگن کی ملاقات

تروپتی میں سڑک حادثہ زخمیوں اور مرنے والوں کے ارکان خاندان سے جگن کی ملاقات

حیدرآباد23اپریل(سیاست ڈاٹ کام) آندھراپردیش کے اپوزیشن لیڈر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے تروپتی میں دو دن قبل لاری کے سڑک کے کنارے دکانوں میں گھس پڑنے کے واقعہ میں زخمی افراد کی اسپتال میں عیادت کی ۔انہوں نے ڈاکٹرس سے ان کی صحت کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں اور ان کے بہتر علاج پر بھی زور دیا۔ جگن نے اس حادثہ میں مرنے والے افراد کے ارکان خاندان سے بھی ملاقات کی اور ان کو پُرسہ دیا۔اس حادثہ میں 15افرادہلاک ہوگئے تھے ۔دو دن پہلے یہ حادثہ تروپتی سے تقریباً20کیلو میٹر دور واقع یرپاڈو علاقہ میں اس وقت پیش آیا تھا جب سری کلاہستی سے رینی گنٹہ جانے والی لاری بجلی کے پول سے ٹکرانے کے بعد دکانات میں گھس گئی تھی ۔اس حادثہ میں کئی افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ زخمیوں کو تروپتی کے سرکاری رویا اسپتال منتقل کردیاتھا۔زخمیوں میں بعض افراد کی حالت ہنوزتشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ زخمیوں کے رشتہ داروں کی کثیر تعداد اسپتال میں دیکھی جارہی ہے ۔اسی دوران اس حادثہ سے پہلے کڑپہ میں ٹول پلازہ کے قریب اس لاری کے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT