Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تروپتی میں عنقریب سائنس کانگریس : چندرا بابو

تروپتی میں عنقریب سائنس کانگریس : چندرا بابو

حیدرآباد۔/16ڈسمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ سائینس کے تعلق سے ہر ایک میں دلچسپی پیدا کرنے کیلئے بہت جلد تروپتی میں سائینس کانگریس منعقد کی جائے گی۔ آج میڈیسن طالبات ( میڈیکوز ) کے ساتھ منعقدہ ایک پروگرام میں چندرا بابو نے کہا کہ موجودہ حالات میں مشن لرننگ اور ڈیجیٹل لرننگ میں اضافہ ہوا ہے لہذا اس کے برابر پروفیسرس کو بھی اسی مناسبت سے اپنے آپ کو تیار کرلینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے میڈیکوز پر زور دیا کہ وہ صرف کلاس رومس تک ہی محدود نہ رہیں بلکہ نچلی سطح پر پہنچ کر پائے جانے والے حالات سے مکمل طور پر واقفیت حاصل کرلینا چاہیئے۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ایک مثال بننے والی سائینس ایگزبیشن ( نمائش ) تروپتی میں منعقد کی جائے گی۔ آندھرا پردیش میں بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سونمیس ( سری وینکٹیشورا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس ) دنیا بھر میں دس سرفہرست ہاسپٹلس میں ایک بنایا جانا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غذائی عادتوں و دیگر تفکرات وغیرہ سے مختلف امراض سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ لہذا ان امراض سے نجات پانے کیلئے اپنے آپ کو طاقتور بنائے رکھنے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT