Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / تروپتی میں وزیر زراعت سرینواس چاری کی طبیعت بگڑ گئی

تروپتی میں وزیر زراعت سرینواس چاری کی طبیعت بگڑ گئی

حیدرآباد 22فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ کے وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی نے سینہ میں درد کی شکایت کی جس کے بعد انہیں تروپتی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ سرینواس ریڈی تروملا میں درشن کیلئے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کے ساتھ پہونچے تھے ۔ انہیں سینہ میں درد کی شکایت ہوئی فوری طور پر اشونی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اپولو ایمرجنسی یونٹ میں دل کے مختلف معائنے کئے گئے ۔ ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔اس بات کی اطلاع ملتے ہی تلنگانہ کے دیگر وزرا اندرا کرن ریڈی ، ای راجندر اسپتال پہونچ گئے اور ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بلڈ پریشر میں کمی کے باعث ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔واضح رہے کہ سرینواس ریڈی یہاں چیف منسٹر کے ہمراہ آئے ہوئے ہیں جنہوں نے تروپتی میں خصوصی پوجا کے علاوہ لارڈ وینکٹیشورا کو 5.5 کروڑ کا نذرانہ پیش کیا ۔ چیف منسٹر کے اس اقدام پر سیاسی تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT