Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / تروپتی میں ہاف میراتھن

تروپتی میں ہاف میراتھن

حیدرآباد۔ 17ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)آندھراپردیش کے تروپتی میں ہاف میراتھن کا اہتمام کیا گیا جسے رن فار سوچھ تروپتی کا نام دیا گیا ۔آج صبح اس میراتھن کا آغاز کیا گیا جس میں تروپتی کے پُرجوش عوام نے کثیر تعداد میں حصہ لیتے ہوئے سوچھ تروپتی کا عزم ظاہر کیا ۔اس میراتھن کو پانچ کیلومیٹر، دس کیلو میٹر اور بیس کیلو میٹر کے زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا۔تارک راما اسٹیڈیم سے اس رن کا آغاز عمل میں آیا۔ہاف میراتھن کو اسپورٹس اتھاریٹی آ ف آندھراپردیش کے چیرمین ایل وی سبرامنیم نے جھنڈی دکھائی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے صاف صفائی کی اہمیت پرروشنی ڈالی اور سوچھ تروپتی کے قیام کے لئے شراکت دار بننے کی عوام سے خواہش کی ۔اس میراتھن کے سبب 11بجے دن تک مختلف مقامات پر ٹریفک پر پابندی لگائی گئی تھی۔تروپتی کے رکن پارلیمنٹ ورا پرساد نے بھی اس دوڑ میں حصہ لیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT