Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تروپتی کے مندر میں صدر جمہوریہ کی پوجا

تروپتی کے مندر میں صدر جمہوریہ کی پوجا

تروپتی /25 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج تروملا کی بلند پہاڑی پر واقع لارڈ وینکٹیشورا مندر میں حاضری دی ۔ صدر جمہوریہ کی آمد پر تروملا تروپتی دیواستھانم کی جانب سے روایتی استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو اور گورنر ای ایس ایل نرسمہن بھی موجود تھے ۔ مندر میں پوجا کے بعد صدر جمہوریہ کو ریشمی ملبوسات ، لڈو کا پرساد اور مقدس پانی پیش کیا گیا ۔ قبل ازیں پرنب مکرجی نے تروپتی سے 550 کیلومیٹر دور واقع بھیماورم میں کروڑہا روپئے کے مصارف سے تعمیر کردہ ویدا پاٹھشالہ ( ویدک اسکول ) کا افتتاح کیا ۔

TOPPOPULARRECENT