Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / ترک، سعودی فضائی مشقوں کا آغاز

ترک، سعودی فضائی مشقوں کا آغاز

انقرہ ۔16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ترک مسلح افواج کے سربراہ کے مطابق سعودی عرب کے F-15 طرز کے چھ لڑاکا جہاز کونیا (ترکی) میں ہونے والی سعودی عرب اور انقرہ فضائی مشقوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فضائی جنگی مشقیں پانچ روز تک جاری رہیں گی۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ دونوں ملک شام میں داعش کے خلاف آپریشنز میں تیزی لانے کے لئے یہ سب تیاریاں کر رہے ہیں۔ اس سے قبل سعودی عرب نے عالمی قیادت کی نگرانی میں داعش کو نشانے بنانے کی کارروائیوں میں شرکت کیلئے اپنے لڑاکا جہاز ترکی کی اینجرلیک ائر بیس بھجوانے کا اشارہ دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT