Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ترکاری مارکٹ کو منتقل کرنے کا مطالبہ

ترکاری مارکٹ کو منتقل کرنے کا مطالبہ

کوبیر۔/11اکٹوبر،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل میں جمعرات کے دن صبح 10تا5بجے ہفتہ واری ترکاری مارکٹ کے انعقاد سے ڈوڈرنا گرام پنچایت اور دیگر مواضعات کی مین روڈ ہونے پر عوام کی آمدورفت میں کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ اس ہفتہ واری بازار کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کیلئے عوام نے اپیل کی ہے۔ کوبیر گرام پنچایت سرپنچ نے کوبیر تحصیل آفس میں کئی بار درخواست پیش کی گئی لیکن مسئلہ کا حل نہیں ہوسکا۔سیاسی قائدین اور اعلیٰ عہدیداران اس جانب توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ ہفتہ واری ترکاری مارکٹ کو کسی اور جگہ سرکاری اراضی پر منتقل کیا جائے تو سہولت ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT