Thursday , April 27 2017
Home / شہر کی خبریں / ترکاری مارکٹ کیلئے اراضی کو مختص کرنے کا مطالبہ

ترکاری مارکٹ کیلئے اراضی کو مختص کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد 16 فروری (سیاست نیوز) شمس آباد ترکاری مارکٹ کمیٹی کے ممبران نے شمس آباد سرپنچ راچاملا سدیشور سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی جس میں ترکاری مارکٹ کے لئے اراضی مختص کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ راچاملا سدیشور نے بتایا کہ شمس آباد ترکاری مارکٹ میں تین سو سے زائد مونڈے موجود ہیں جس میں چار ہزار سے زائد خاندان کا گزارا ہوتا ہے۔ شمس آباد ترکاری مارکٹ سے حیدرآباد، سکندرآباد و اطراف و اکناف سے کثیر تعداد میں ترکاری فروش ترکاری وغیرہ کی خرید و فروخت کرتے ہیں۔ مارکٹ میں اراضی ناکافی ہونے کی وجہ سے تاجرین اور خریداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مارکٹ کمیٹی نے سروے نمبر 725 میں اراضی منظور کرنے کا مطالبہ کیا جہاں نیشنل ہائی وے اور آؤٹر رنگ روڈ دونوں ہی قریب میں واقع ہیں  جس سے ہر ایک کو سہولت ہوگی۔ سرپنچ نے تیقن دیا کہ وہ اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے اعلیٰ عہدیداروں کو اس مسئلہ کو پیش کرتے ہوئے مسئلہ کو حل کرنے کے اقدامات کریں گے۔ اس موقع پر ایم پی ٹی سی ممبر اروند کمار، مارکٹ کمیٹی صدر نریندر، ستیش، سدھاکر اور دیگر افراد موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT