Friday , July 28 2017
Home / عرب دنیا / ترکی، یونانی جزائر6.3 شدت کے زلزلے سے دہل گئے

ترکی، یونانی جزائر6.3 شدت کے زلزلے سے دہل گئے

ایتھنس 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 10 افراد آج زخمی ہوئے جب 6.3 شدت کے طاقتور زلزلے نے مغربی ترکی کے ساحلی علاقے اور بعض یونانی جزائر کو دہلا ڈالا۔ یونان کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یونانی جزیرے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جہاں پرانے مکانات منہدم ہوگئے۔ بتایا گیا کہ وہاں کی سڑکوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے جس سے راستے بند ہوگئے۔ ترکی میں جانی یا مالی نقصان کی فوری کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ترکی کے صوبے ازمیر کے ضلع کرابرن میں زلزلے کا شدید جھٹکہ محسوس کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT