Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / ترکی اور قطر کی مشترکہ بحری مشقیں

ترکی اور قطر کی مشترکہ بحری مشقیں

دوحہ ۔ 5 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی اور قطر 6 تا 7 اگسٹ مشترکہ بحری مشقیں کریں گے ۔ ایسے وقت جبکہ قطر کے دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع ہیں ، ترکی اور قطر نے دو مراحل پر مشتمل مشترکہ فوجی مشقوں کا فیصلہ کیاہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے بحری سربراہ کمانڈر ایڈمیرل ناصر محمد المحمدی نے جاریہ ہفتہ ترکی کا دورہ کیا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ ترکی کی پارلیمنٹ نے 7 جون کو قانون سازی کے ذریعہ قطر میں واقع فوجی اڈے پر مزید سپاہیوں کو تعینات کرنے کی اجازت دی ہے ۔ دونوں ممالک کے مابین 2014ء میں فوجی اڈے کے قیام کے تعلق سے معاہدہ کیا گیا تھا ۔

 

 

TOPPOPULARRECENT