Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / ترکی بغاوت : تکنیکی شعبہ کے متعدد ملازمین کی گرفتاری کا حکم

ترکی بغاوت : تکنیکی شعبہ کے متعدد ملازمین کی گرفتاری کا حکم

استنبول، 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترک حکام نے اطلاعاتی ٹیکنالوجی شعبہ کے105ملازمین کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ، جن پر گزشتہ سال کی ناکام عسکری بغاوت میں ملوث ہونے کا شبہ ہے ۔ یہ اطلاع سرکاری نیوز ایجنسی اناطول نے آج دی ۔ گزشتہ سال جولائی میں ہوئی ناکام بغاوت کے بعد سے مشتبہ افراد کے خلاف پولس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ترک حکومت کا الزام ہے کہ اس عسکری بغاوت کو امریکہ میں مقیم عالم دین فتح اللہ گولن نے اپنے حامیوں کے ذریعہ انجام دیا تھا، اسی لئے فتح اللہ گولن سے وابستگی کے شک کے دائرے میں آنے والے تمام افراد کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔ پولیس نے اب تک اطلاعاتی ٹیکنالوجی شعبہ کے 105 مشتبہ ملازمین میں سے 52 کو گرفتار کرلیا ہے ، جن میں سائنٹیفک ریسرچ کونسل کے سابق افسران بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل پیر کے روز بھی ترکی نے 72 یونیورسٹی ملازمین کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے ، جن میں اپوزیشن لیڈر کے سابق مشیر بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT