Saturday , March 25 2017
Home / ہندوستان / ترکی تا میانمار ریل رابطہ ، پورا ایشیا مربوط ہوگا : پربھو

ترکی تا میانمار ریل رابطہ ، پورا ایشیا مربوط ہوگا : پربھو

نئی دہلی ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے جنوبی ایشیا، مشرقی اور مغربی ایشیا کے درمیان ریل رابطے کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے کام شروع کر دیا ہے اور استنبول سے اسلام آباد کوریڈور کو لاہور۔لدھیانہ۔کولکاتا۔ڈھاکہ کے راستے ینگون تک توسیع دینے کی تجویز پیش کی ہے ۔وزیر ریلوے سریش پربھو نے آج یہاں ایشیا بحرالکاہل خطہ کیلئے اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن (یو این اسکیپ) کی طرف سے جنوبی اور جنوب مغربی ایشیا میں مضبوط ریل نیٹ ورک کے موضوع پر منعقد دو روزہ ورکشاپ کے افتتاح کے موقع پر یہ تجویز پیش کی۔ ورکشاپ میں ہندستان کے علاوہ آٹھ ممالک افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، قازقستان، میانمار، نیپال، پاکستان اور روس کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔ سریش نے کہا کہ دنیا کی اقتصادی ترقی کا مرکز ایشیا ہونے والا ہے ۔ اس کیلئے علاقائی اقتصادی ترقی کے مواقع کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے جس کیلئے کاروبار اور بازار کو مربوط کرنے اور ٹرانسپورٹ کنیکٹوٹی بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بحری نقل و حمل کا نٹ ورک بھلے ہی موجود ہو لیکن موسم میں تبدیلی کے چیلنج اور وقت اور اخراجات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریل نٹ ورک کا کوئی متبادل نہیں ہے ۔ جنوبی ایشیا، جنوب مغرب اور جنوب مشرقی ایشیا کے علاقے دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے علاقے ہیں ۔ یہاں ہی غریبی دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔ ریل رابطہ کے ذریعے نہ صرف کاروبار بلکہ غریبی کے خاتمے میں بھی کامیابی ضرور ملے گی۔ وزیر ریلوے نے بتایا کہ ہند ، نیپال کے درمیان کھٹمنڈو سے دہلی اور کھٹمنڈو سے کولکاتا کے درمیان ٹرین رابطہ پر کام شروع ہوگیا ہے ۔ بھوٹان میں بھی دو مقامات سے کنیکٹوٹی پروجکٹ پر کام کیا جا رہا ہے ۔ بنگلہ دیش کے ساتھ انڈین ریلوے بہت سرگرمی سے کام کر رہی ہے۔

کولڈ اسٹوریج سے گیس نکلنے پر دھماکہ
کانپور ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک کولڈ اسٹوریج سے گیس کے اخراج پر دھماکہ ہوا جس سے چار افراد زخمی ہوئے اور کئی دیگر وہیں پھنس جانے کا اندیشہ ہے۔ یہ واقعہ آج شیوراج پور میں پیش آیا جس میں اسٹوریج کے ڈھانچہ کے چند حصے گرگئے۔ ایس پی راجیش کمار نے کہا کہ گیس نکلنے کے بعد دھماکہ سے اسٹوریج کی چھت اُڑ گئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT