Tuesday , August 22 2017
Home / عرب دنیا / ترکی دولتِ اسلامیہ کو تحفظ فراہم کررہا ہے: پی کے کے

ترکی دولتِ اسلامیہ کو تحفظ فراہم کررہا ہے: پی کے کے

انقرہ ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے رہنما نے ترکی پر الزام لگایا ہے کہ وہ کرد جنگجوؤں پر حملہ کرکے دولت اسلامیہ کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔پی کے کے رہنما جمیل بیک نے بتایا کہ ان کے خیال میں صدر رجب طیب اردوغان کردوں کو کامیابیوں سے باز رکھنے کے لیے ’دولت اسلامیہ‘ کی کامیابی چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ کرد جنگجوؤں جن میں پی کے کے بھی شامل ہے نے شام و عراق میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے۔لیکن مختلف مغربی ممالک کی طرح ترکی بھی پی کے کے کو دہشت گرد تنظیم شمار کرتا ہے۔ اس گروہ کے خلاف ترکی کا تنازعہ پرانا ہے لیکن دونوں کے درمیان ایک قسم کی جنگ بندی تھی جو کہ جولائی میں اس وقت خطرے میں نظر آنے لگی جب ترکی نے دولت اسلامیہ پر حملے کے ساتھ شمالی عراق میں پی کے کے کے کیمپوں پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔

TOPPOPULARRECENT