Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / ترکی ذرائع ابلاغ کے سی ای او قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

ترکی ذرائع ابلاغ کے سی ای او قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

انقرہ ۔ /20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترکی ذرائع ابلاغ کے ایک گروپ نے کہا کہ اس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر تاجر مرات سنکار آج استنبول میں ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئی ۔ اسٹار میڈیا گروپ کے بموجب دو نقاب پوش افراد نے سنکار کی کار سے اپنی گاڑی ٹکرادی تھی ۔ بعد ازاں فائرنگ کی تھی لیکن سنکار ، ان کا ڈرائیور اور ان کا باڈی گارڈ بال بال بچ گئے ۔ حملہ آور ہنوز گرفتار نہیں کئے جاسکے ۔ حملے کے مقصد کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں ۔ ترکی میں دہشت گرد گروپس کے خلاف حکومت کی کارروائی کے بعد تشدد میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ دولت اسلامیہ ، کرد باغی اور بائیں بازو کے انتہاپسند عسکریت پسندوں نے اپنے حملوں کی شدت میں اضافہ کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT