Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / ترکی ریفرنڈم : دولت اسلامیہ کے پانچ مشتبہ افراد گرفتار

ترکی ریفرنڈم : دولت اسلامیہ کے پانچ مشتبہ افراد گرفتار

استنبول ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پانچ افراد کو جن کے دولت اسلامیہ گروپ سے مبینہ تعلقات ہیں، کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے بارے میں شبہ ہیکہ وہ اتوار کو منعقد شدنی ریفرنڈم کے دوران سنسنی خیز حملہ کرنے ک منصوبہ بنارہے تھے۔ جمعہ کو پولیس نے تین آپریشنس انجام دیئے کیونکہ پولیس کو یہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ شرپسند حملوں کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ گرفتار شدگان تاجکستان کا ایک شہری بھی شامل ہے جو استنبول میں دولت اسلامیہ کیلئے کام کرتا ہے۔ یاد رہیکہ دولت اسلامیہ نے  جاریہ ماہ اپنی عربی اور ترک اشاعتوں میں ریفرنڈم کے روزحملوں کی یہ کہہ کر ہدایت کی تھی کہ ووٹنگ دراصل اللہ کی نافرمانی ہے اور مسلم ووٹرس کو ’’کافروں‘‘ سے تعبیر کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT