Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / ترکی سے نقل مقام کرنے والے افراد کا یونان میں سیلاب

ترکی سے نقل مقام کرنے والے افراد کا یونان میں سیلاب

بوڈرم (ترکی)۔ 15 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی ساحل سے نخل مقام کرنے والے کشتی میں سوار ہونے کیلئے جو یونان کے جزیرے کوس جارہی تھی ، باہم متصادم ہوگئے ۔ وہ یورپ کے محفوظ مقامات کو منتقل ہونا چاہتے تھے ۔ انسانی اسمگلنگ کے مناظر کئی مقامات پر دیکھے گئے کیونکہ یہ تاریک رات تھی ۔ ترکی عہدیداروں نے اطلاع دی ہے کہ 2791 تارکین وطن کو بحرہ ریجین میں صرف گزشتہ تین دن کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں بیشتر شامی تھے ۔ بحیثیت مجموعی 33 ہزار سے زیادہ تارکین وطن بحرہ اے جی این میں جاریہ سال یا تو گرفتار کرلئے گئے ہیں یا بچا لئے گئے ہیں۔ کوس ترکی سے قریب ترین مقام ہے ۔ اس کا فاصلہ صرف 4 کیلومیٹر ہے ۔ رات کے وقت یہاں کی روشنیاں یا روشنی کا مینار واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے ۔ آج ساحل فینربرنو پر جو ترکی سیاحتی مرکز بوڈرم کے قریب ہے کشیدگی پھیلی ہوئی دیکھی گئی جبکہ دو تارکین وطن ساتھی مسافرین کی جانب سے کشتی سے اُترنے پر مجبور کئے گئے ۔ اس پر انھوں نے چلاکر کہا کہ تم نے بھی تو سفر کیلئے ادائیگی نہیں کی ہے ۔ اس پر ثالثی کرنے والے پریشان ہوگئے ۔ ایک خاتون نقل مقام کرنے والی عورت حجاب بھی پہنے ہوئے تھی ۔

TOPPOPULARRECENT