Thursday , July 27 2017
Home / Top Stories / ترکی میںاخبارات کا احتجاج‘ سادہ اخبارکی اشاعت

ترکی میںاخبارات کا احتجاج‘ سادہ اخبارکی اشاعت

استنبول ۔21مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ترکی اپوزیشن کے اخبار نے 19مئی کو صحافت کی آزادی کا خصوصی ایڈیشن شائع کیا ۔ یہ اشاعت سادہ اخبار کی تھی ۔ یہ عملہ کے ارکان کی اندھا دھند گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کا انوکھا طریقہ تھا ۔ 19 مئی کے تمام اخبار سادہ شائع کئے گئے ۔ تمام کالم خالی تھے ‘ صرف مصنفین کے نام شائع کئے گئے تھے اور باقی صفحات سادہ چھوڑ دیا گیا تھا ۔ 18مئی کو مدیحہ اولگن ایڈیٹر ’’سوزکو ویب سائیٹ ‘‘ کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔ مبینہ طور پر انہیں گوکمین اولو کے خلاف خبر کی اشاعت کے بعد گرفتاری کے وارنٹس جاری کئے گئے تھے ۔ مالک براک اکبے اور صدر فینانس یونکا خلیلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں  ۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے نیٹ ورکس کی ایماء پر جسے امریکہ میں مقیم مذہبی رہنما فتح اللہ گلین نے قائم کیا ہے ‘ جرائم کا ارتکاب کیا ہے ۔ حکومت ترکی نے الزام عائد کیا ہے کہ گلین گذشتہ موسم گرما میں بغاوت کی ناکام کوشش کے پس پردہ تھے ۔ فتح اللہ گلین اس الزام کی تردید کرچکے ہیں ۔ سوزکو ویب سائٹس ترکی کے بانی مصطفی کمال پاشاہ اتاترک کی سیکولر روایت کی کٹر حامی ہے ۔ صدر ترکی رجب طیب اردغان اورحکومت پر سخت تنقید کرتی رہی ہے ۔

 

ترکی میں آئی ایس کے دہشت گرد ہلاک
انقرہ ،21 مئی(سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کی پولیس نے دارالحکومت انقرہ کے ایک اپارٹمنٹ میں دھاوا کیا جس میں دولت اسلامیہ کے دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ترکی کی سرکاری خبررساں ادارہ  ’’انادولو‘‘ نے آج رپورٹ دی کہ دولت اسلامیہ  کے دونوں دہشت گرد شاید کسی حملے کا منصوبہ بنارہے تھے ۔پولیس نے اپارٹمنٹ سے بندوقیں اوردستی بم برآمد کئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT