Wednesday , August 16 2017
Home / عرب دنیا / ترکی میںکرد باغیوں کا حملہ، 14 پولیس اہلکار ہلاک

ترکی میںکرد باغیوں کا حملہ، 14 پولیس اہلکار ہلاک

انقرہ ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرد دہشت گردوں کے حملہ میں 14 ترک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ ملک کے مشرقی حصہ میں تشدد کی صورتحال بے قابو ہوگئی ہے ۔ ترکی حکومت نے شمالی عراق میں باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں مزید شدت پیدا کردی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کے مطابق کردستان ورکرس پارٹی (پی کے کے) دہشت گردوں نے مشرقی علاقہ ادگیر میں منی بس کو نشانہ بنایا ۔ یہ بس پولیس اہلکاروں کو پڑوسی آذر بائیجان سے متصل سرحدی پوسٹ لے جارہی تھی۔ یہ حملہ ایسے وقت ہوا جبکہ دو دن قبل جنوب مشرقی علاقہ میں سڑک پر کئے گئے دو بم دھماکوں میں 16 ترک سپاہی ہلاک ہوگئے تھے ۔ اناطولیہ کے مطابق آج کے حملہ میں 12 پولیس ملازمین ہلاک ہوئے جبکہ مزید دو ہاسپٹل میں جانبر نہ ہوسکے۔ دیگر دو پولیس اہلکاروں کا ہاسپٹل میں علاج جاری ہے۔ پی کے کے ترجمان نے اس حملہ کی توثیق کی ہے اور کہا کہ پی کے کے نے ہی یہ حملہ کیا ہے ۔ وزیراعظم احمد دعوت گلو نے آج کے اس حملہ کے بعد پی کے کے دہشت گردوں کو مشرقی ترکی کے پہاڑی علاقوں سے صفایا کرنے کا حکم دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT