Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / ترکی میں ایک شخص نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا

ترکی میں ایک شخص نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا

انقرہ۔15نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک شخص نے جس پر دولت اسلامیہ کا جہادی ہونے کا شبہ ہے جنوب مشرقی ترکی میں شام کی سرحد سے متصل خود سے دھماکہ سے اڑا لیا جب کہ پولیس نے وہاں پر دھاوا کیا تھا جس کی وجہ سے چار ملازمین پولیس زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔عسکریت پسند نے اپنے جسم پر بندھے ہوئے دھماکو مادوں کو اُس وقت اڑا دیا جب کہ پولیس نے قصبہ غازیان ٹیک کی ایک رہائشی عمارت پر کل رات دیر گئے دھاوا کیا تھا ۔ دوغان خبررساں ادارہ کے بموجب پولیس کادھاوا 10اکٹوبر کو انقرہ کو دو خودکش بم حملوں کی تحقیقات کے سلسلہ میں کیا گیا تھا جن سے امن جلوس میںشریک102افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ تازہ ترین حملہ بحرروم کے سیاحتی مرکز انطالیہ میں جی ۔20چوٹی کانفرنس کے پس منظر میں اہمیت رکھتا ہے جو موجودہ مقام سے 300کلومیٹر دور ہے ۔

TOPPOPULARRECENT