Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / ترکی میں جرمن اسکولس اور سفارتی مراکز پر حملوں کی منصوبہ بندی، تین گرفتار

ترکی میں جرمن اسکولس اور سفارتی مراکز پر حملوں کی منصوبہ بندی، تین گرفتار

استنبول ۔ 23 ۔ مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ترکی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ ترکی میں جرمن سفارتی دفاتر اور اسکولوں کو حملوں کا نشا نہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جو اسلامک اسٹیٹ داعش کے رکن سمجھے جاتے ہیں۔ روزنامہ حریت اور سی این این ترک ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ ایک ترک ، ایک عراقی اور ایک شامی شخص کو گزشتہ روز استنبول میں گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے ترکی اور جرمن کی انٹلیجنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ان افراد کو گرفتار کیا ہے جو ترکی میں جرمن مفادات پر حملوں کا سازشی منصوبہ تیار کر رہے تھے ۔ واضح رہے کہ جرمنی وزیر خارجہ فرینک والٹر اسٹین نیٹر نے منصوبہ بند حملوں کے اشاروں کو انتہائی سنگین قرار دیا تھا جس کے بعد جمعرات کو انقرہ میں واقع تمام جرمن سفارتی مراکز اور اسکولس بند کردیئے گئے تھے جس پر ترکی نے تنقید کرتے ہوئے اس فیصلہ کو غیر منصفانہ قرار دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT