Monday , August 21 2017
Home / دنیا / ترکی میں داعش کے حملوں کا اندیشہ ،سیکورٹی سخت

ترکی میں داعش کے حملوں کا اندیشہ ،سیکورٹی سخت

انقرہ ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں داعش کی طرف سے ممکنہ بم حملے کی انٹلیجنس رپورٹیں ملنے کے بعد سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ ترکی میں کل یوم اتاترک منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ترک روزنامہ ’ہیبرترک‘ کے مطابق ترک انٹیلی جنس نے پولیس کو ایک خفیہ انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اضافی سکیورٹی اور حفاظتی اقدامات کرے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس میں غاصبوں کے خلاف ان کی 1919کی تحریک کی یاد میں ملک میں نوجوانوں کی کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ترکی کے میڈیا نے خبر دی تھی کہ داعش کے کم از کم 10 جنگجو سرحد پار کر کے شام سے ترکی میں داخل ہو گئے ہیں، داعش نے حالیہ مہینوں میں ترکی کے بڑے شہروں میں متعدد دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جن میں درجنوں افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق شدت پسند گروہ پرہجوم شہری علاقوں میں بم حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ امریکی سفارت خانہ اور انقرہ میں ایک فوجی تنصیب پر داعش کے ممکنہ حملوں کی اطلاعات بھی ہیں۔

 

آسٹریا کے نئے چانسلر کرسٹیان کیرن
ویانا۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یورپی ملک آسٹریا میں کرسٹیان کیرن نے ملک کے نئے چانسلر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔کیرن ریلوے کے محکمے میں منیجر کے عہدے پر فائز تھے۔ حلف برداری کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ ایک نئے انداز میں سماجی اور اقتصادی اصلاحات کرتے ہوئے آسٹریا کو بحران سے باہر نکال لیں گے۔نئے چانسلرنے 2025ء تک ایک طویل المدتی منصوبہ ترتیب دینے کا اعلان بھی کیا ہے جس کی وجہ سے آسٹریاایک مرتبہ پھر پرکشش بن جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT