Sunday , March 26 2017
Home / عرب دنیا / ترکی میں داعش کے خلاف مہم ‘440گرفتار

ترکی میں داعش کے خلاف مہم ‘440گرفتار

استنبول۔ 5فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے دہشت گرد جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ ( داعش) سے مبینہ روابط کے شبہ پر زائد از 440 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ سرکاری خبررساں ادارہ اندالسو ایجنسی نے کہا کہ داعش کے 60مشتبہ افراد جن میں بیرونی افراد کی اکثریت ہے آج صبح کی اولین ساعتوں کے دوران دارالحکومت انقرہ میں تحویل میں لئے گئے ۔ ایجنسی نے کہا کہ بشمول استنبول  و غازیاں تپ کئی شہروں میں طلوع سے قبل کئے گئے بیک وقت دھاؤں میں 445 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ جنوب مشرقی صوبہ سالیدرفہ میں سب سے بڑی کارروائی کی گئی جس میں پولیس نے مختلف مقامات پر 100 افراد کو گرفتار کیا ۔ دھاؤں کے دوران داعش سے متعلق مواد بھی دستیاب ہوا ہے ۔ شہر ازمیر میں پولیس نے 9 افراد کو گرفتار کرلیا جو ایک حملہ کی تیاری کررہے تھے ۔ خبررساں ادارہ نے بیرونی افراد کی قومیتوں کی شناخت نہیں کی لیکن استنبول اور شمال مغربی صوبہ کوشیلی میں گرفتار بیرونی افراد میں 10کمسن بچے بھی شامل ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT