Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / ترکی میں دولت اسلامیہ کے 5مشتبہ جہادی ہلاک

ترکی میں دولت اسلامیہ کے 5مشتبہ جہادی ہلاک

انقرہ ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ترک پولیس نے آج دولت اسلامیہ کے پانچ مشتبہ جہادیوں کو ترکی کے صوبہ کونیا میں ہلاک کردیا ۔ گورنر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں یہ بات کہی گئی جس کے مطابق آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں نے مسلح افواج کے ساتھ مڈبھیڑ میں فائرنگ کا تبادلہ کیا تاہم ان پر جلد ہی قابو پالیا گیا ۔ لیکن فائرنگ میں ان کی موت واقع ہوگئی جب کہ سیکوریٹی فورسیس کے چار اہلکار بھی معمولی طور پر زخمی ہوئے ۔ پولیس نے دھاوے کے دوران ہتھیار بھی ضبط کیے جن میں پانچ کلاشنکوف ، ایک بندوق اور گولہ بارود شامل ہے ۔ یاد رہے کہ ترکی میں گزشتہ سال ہوئی ناکام فوجی بغاوت کے ایک سال مکمل ہونے پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے تاہم یہ خفیہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ کچھ لوگ ان تقریبات کو سبوتاج کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور اس تحقیقات کے دوران دھاوے بھی کئے گئے ۔ گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں البتہ یہ نہیں بتایا گیا کہ پانچوں مہلوکین حقیقتاً کوئی منصوبہ سازی کررہے تھے یا نہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT