Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / ترکی میں دو مشتبہ آئی ایس شہری گرفتار

ترکی میں دو مشتبہ آئی ایس شہری گرفتار

استنبول 11 فبروری ( اے پی ) ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو مبینہ طور پر یوروپ میں آئی ایس گروپ کے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ ایجنسی اندولو نے کہا کہ محمد لبان 45 سال اور محمد توفیق صالح 38 سال کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ لبان لبنانی نژاد ڈنمارک کاشہری ہے جبکہ توفیق صالح عراقی نژاد سویڈن شہری ہے ۔ ان دونوں کو شام میں گذشتہ تین ماہ کے دوران دھماکو مادوں کی تربیت فراہم کی گئی تھی ۔
افغانستان میں خود کش حملہ، 7 ہلاک
قندھار 11 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک افغان عہدیدار نے کہا کہ ملک کے جنوبی صوبہ ہیلمند میں ہوئے ایک خود کش حملے میں سپاہیوں کو نشانہ بنایا گیا اور کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ صوبائی گورنر ہیلمند کے ترجمان عمر زواک نے کہا کہ آج ہوئے اس حملے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ محمد رسول زازئی نے توثیق کی کہ مہلوکین میں تین سپاہی بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سات سپاہی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT