Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / ترکی میں دو پولیس اسٹیشنوں پر حملے،14ہلاک، 220 زخمی

ترکی میں دو پولیس اسٹیشنوں پر حملے،14ہلاک، 220 زخمی

انقرہ ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے دو مشرقی شہروں وان اور الازیغ میں چند گھنٹوں کے دوران پولیس اسٹیشن پر ہونے والے دو بم حملوں میں کم از کم 14افراد ہلاک اور 220 زخمی ہو گئے ہیں۔ تازہ حملے میں مشرقی شہر الازیغ میں پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا جہاں کم از کم تین افراد ہلاک اور 140 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ کار بم دھماکہ تھا اور ملک کے مشرقی علاقے میں 24 گھنٹے کے دوران ہونے والا دوسرا بم دھماکہ ہے۔ ٹی وی پر دکھائے جانے والے مناطر میں عمارت سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ایمبولینسز زخمیوں کو ہاسپٹل لے جا رہی ہیں۔ چہارشنبہ کو بھی ایرانی سرحد کے قریبی شہر وان میں پولیس سٹیشن کے قریب بم حملہ ہوا تھا۔ اس حملے میں تین افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوئے تھے۔ حکام نے دونوں حملوں کا الزام کرد عسکریت پسند گروہ پی کے کے پر عائد کیا تھا۔ گذشتہ ہفتے بھی پولیس کے قافلوں پر ہونے والے حملوں میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT