Friday , March 24 2017
Home / ہندوستان / ترکی میں روسی سفیر کا قتل، ہندوستان کا اظہار مذمت

ترکی میں روسی سفیر کا قتل، ہندوستان کا اظہار مذمت

نئی دہلی 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے روس کے سفیر آندری کارلو کے ترکی میں قتل کی سخت مذمت کی اور کہاکہ اس بہیمانہ اقدام سے اس کو کافی صدمہ پہونچا ہے نیز دہشت گردی کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہوسکتی۔ وزارت اُمور خارجہ نے کہاکہ ’’ترکی میں متعینہ روسی وفاق کے سفیر کے المناک قتل کی ہندوستان سخت مذمت کرتا ہے۔ اس بہیمانہ اقدام سے ہمیں سخت افسوس اور صدمہ ہوا ہے‘‘۔ کارلو کو گزشتہ روز ترکی کے ایک بندوق بردار نے انقرہ میں جاری مصوری کی نمائش میں گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ یہ بندوق بردار جو ترکی کا پولیس ملازم تھا کارلوف کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد ’’اللہ اکبر ، حلب کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ، شام کو بھلایا نہیں جاسکتا‘‘ کے نعرے لگا رہا تھا۔ اس واقعہ کے بعد ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹینس سے بات چیت کے دوران افسوس کا اظہار کیاتھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT