Monday , September 25 2017
Home / دنیا / ترکی میں ریفرینڈم کیلئے انتخابی مہم قطعی مرحلہ میں

ترکی میں ریفرینڈم کیلئے انتخابی مہم قطعی مرحلہ میں

استنبول 15 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کے اہم ترین ریفرینڈم کیلئے انتخابی مہم اب قطعی مرحلہ میں پہونچ رہی ہے ۔ یہ ریفرینڈم صدارتی اختیارات میں اضافہ سے متعلق ہے جس میں صدر رجب طیب اردغان نے استنبول کے مضافات میں اپنے حامیوں سے خطاب بھی کیا ہے ۔ رجب طیب اردغان ترکی کے نظام حکمرانی کو پارلیمانی سے صدارتی بنانے کیلئے طویل عرصہ سے کوشاں ہیں۔ ریفرینڈم کیلئے ترکی کے عوام کل ووٹ ڈالیں گے اور صدر اردغان نے ابنائے وطن سے کہا ہے کہ وہ دستوری تبدیلیوں کو منظوری دیں جن کے ذریعہ وزیر اعظم کے عہدہ کو برخواست کیا جانے والا ہے ۔ اس کے علاوہ صدر کو تمام عاملہ اختیارات دئے جانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی ترکی میں استحکام پیدا کرنے کا باعث ہوگی اور یہ ملک کے مستقبل کیلئے اہم ہے ۔ملک بھر میں ریفرینڈم کے لیے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اگر رجب طیب اردغان کو کامیابی حاصل ہوتی ہے تو بحیثیت صدر انہیں تمام تر اختیارات حاصل ہوں گے۔ اپوزیشن جماعتوں نے عملاً اپنی شکست پہلے ہی تسلیم کرلی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ریفرینڈم کے نتائج طیب اردغان کے حق میں ہوں گے جس کے ساتھ ہی ترکی میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT