Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / ترکی میں فوجی کارروائی 102 کرد باغی ہلاک ، عوامی احتجاج

ترکی میں فوجی کارروائی 102 کرد باغی ہلاک ، عوامی احتجاج

استنبول ۔ /20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے بدامنی سے متاثرہ جنوب مشرقی علاقہ میں فوجی کارروائی آج پانچویں دن میں داخل ہوگئی اور 102 کرد باغیوں کو ہلاک کردیا گیا ۔ اس کارروائی میں دو سپاہی اور پانچ شہری بھی ہلاک ہوئے ۔ تقریباً 10 ہزار فوجیوں کو جو ٹینکس سے مسلح ہیں ، جنوب مشرقی علاقہ میں تعینات کیا گیا تاکہ پی کے کے نوجوان حامیوں کو شہری علاقوں میں پہونچنے سے روکا جاسکے ۔ اس دوران فوجی کارروائی روکنے اور کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے استنبول میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ پولیس نے آنسو گیاس اور واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے احتجاجیوں کو منتشر کردیا ۔ بعض احتجاجیوں نے سکیورٹی فورسیس پر آتشیں بم پھینکے۔

TOPPOPULARRECENT