Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،6 افراد ہلاک

ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،6 افراد ہلاک

استنبول۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)  ترکی میں بحیرہ اسود میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے سینئر فوجی افسر سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلی کاپٹر صوبہ گیرسون کے قریب خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ترک ملٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی میں 8 فوجی افسران اور ان کے رشتہ داروں سمیت 15 افراد سوار تھے۔ترکی کی ڈوگان نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ایک بریگیڈیئر جنرل، ایک کرنل اور 2 میجر رینک کے افسران بھی سوار تھے اور اپنے ساتھی فوجی اہلکاروں اور ان کے افراد ِ خاندان کے ساتھ عید منانے جارہے تھے۔ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ گیرسون صوبے کے ضلع الْکرا میں مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے پیش آیا، جس کے فوری بعد ایمبولینس اور بچاؤ کاری ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT