Monday , August 21 2017
Home / دنیا / ترکی میں مودی کی تصویر کے ساتھ ڈاک ٹکٹ جاری

ترکی میں مودی کی تصویر کے ساتھ ڈاک ٹکٹ جاری

انتالیہ ۔ 18 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں حالیہ مختتم جی 20 چوٹی کانفرنس کی یادگار کے ایک حصہ کے طور پر وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر کے ساتھ ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا ۔ 2.80 لیرا کے اس ڈاک ٹکٹ پر وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر اور ہندوستانی پرچم دکھایا گیا ہے اور نیچے جمہوریہ ہند درج ہے۔ ترکی کے سرکاری ٹوئیٹر پر جاری کردہ ایک اطلاع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردغان نے جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے والے قائدین کی تصاویر پر مبنی ڈاک ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ 33 ممالک کے سربراہان کی تصاویر کے ساتھ جاری کردہ ان ڈاک ٹکٹوں پر امریکی صدر بارک اوباما، روسی صدر ولادمیر پوٹن ، چینی صدر زی جن پنگ ، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ، آسٹریلیا کے وزیراعظم مالکم ٹرن بل، برازیل کی صدر ڈیلما روزیف ، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو، جرمن چانسلر انجیلا مرکل ، جاپانی وزیراعظم ژن زو ابے اور یوروپی کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT