Sunday , April 30 2017
Home / دنیا / ترکی میں نافذ ایمرجنسی میں توسیع کرنے اردوغان کی دھمکی

ترکی میں نافذ ایمرجنسی میں توسیع کرنے اردوغان کی دھمکی

استنبول ۔ 26 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے یوروپی یونین کو وارننگ دی ہے کہ ان کے ملک میں جولائی کے دوران ناکام فوجی بغاوت کے بعد نافذ کردہ ایمرجنسی میں مزید تین ماہ کی توسیع کی جاسکتی ہے ۔ اردوغان نے استنبول میں اپنی تقریر کے دوران یوروپی یونین پر پھر ایک مرتبہ تنقید کی ۔ جس نے اپنی تنظیم میں انقرہ کی شمولیت پر بات چیت کو جمعرات کے روز روک دیا تھا ۔ یوروپی یونین میں شمولیت کے لیے انتھک کوششوں میں ناکامی کے بعد اردوغان نے اپنے ملک میں سزائے موت دوبارہ بحال کرنے کی دھمکی دی اور کہا کہ وہ کسی یوروپی فرد کی نہیں بلکہ ترکی کے عوام کی فریاد کی سماعت کریں گے ۔ یوروپی یونین نے ترکی میں نافذ ایمرجنسی ، انسانی حقوق کی پامالی اور صحافت پر پابندیوں کو ختم کرنے کا پر زور مطالبہ کیا تھا ۔ جس کے جواب میں اردوغان نے یوروپی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ اس ( ایمرجنسی ) سے آپ کو کیا ( مسئلہ ) ہورہا ہے ۔
کیا یہ ( یوروپی ) پارلیمنٹ ہمارے ملک کا سرپرست و ذمہ دار ہے ۔ یہ یا پھر ترک حکومت اپنے ملک کی سرپرست اور ذمہ دار ہے ‘ ۔ اردوغان نے یوروپی پارلیمنٹ سے برہمی کے ساتھ کہا تھا کہ ’ آپ اپنا مقام جانیں ( حدود میں رہیں ) ‘ ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT