Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / ترکی میں ٹریفک حادثہ ‘ 3 جرمن سیاح ہلاک

ترکی میں ٹریفک حادثہ ‘ 3 جرمن سیاح ہلاک

استنبول ۔8اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے سرکاری خبررساں ادارہ کے بموجب 3جرمن سیاح ہلاک اور دیگر 10زخمی ہوگئے ۔ جب کہ ان کی بس جومقبول سیاحتی مرکز جارہی تھی ‘ حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ ایک زخمی کی حالت نازک ہے ۔ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ترکی کا ساحل انتالیا جہاں بس جارہی تھی سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔

TOPPOPULARRECENT