Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / ترکی میں کار بم حملہ ، دو افراد ہلاک

ترکی میں کار بم حملہ ، دو افراد ہلاک

انقرہ ۔ /5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)ایک کار بم حملے میں اس کا ذمہ دار کرد عسکریت پسندوں کو قرار دیا جارہا ہے ۔ ترکی کے شہر ازمیر کو دہلادینے میں کامیاب رہا ۔ اندھادھند فائرنگ سے کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ عہدیداروں نے حملہ آور کا تعاقب کیا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ اندیشہ ہے کہ نئے سال کے جشن میں بھی اسی شخص نے حملہ کیا تھا ۔ ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار کے بموجب بندوق بردار ترکی ایغور بھی ہوسکتا ہے ۔ کئی ایغور نژاد افراد کو آج دن میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ چار دن قبل ایک نائٹ کلب میں قتل عام ہوا تھا ۔ بعد ازاں ازمیر میں آج دوپہر خودکش بم دھماکہ ہواجو شبہ ہے کہ ترکردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے ) کی کارستانی ہے ۔ عام طور پر پرامن شہر ازمیر ترکی کا تیسرا سب سے بڑا شہر ہے ۔ اسے ساحل سمندر کی تفریح گاہوں کا باب الداخلہ بھی کہا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT