Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / ترکی میں کار بم دھماکہ ، ایک 47 زخمی

ترکی میں کار بم دھماکہ ، ایک 47 زخمی

دیاربکر ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک کار بم دھماکہ فوجی چوکی کے قریب جو ترکی کے شورش زدہ ترک غالب آبادی والے جنوب مشرقی علاقہ میں واقع ہے، ہوا جس کے نتیجہ میں ایک فوجی ہلاک اور دیگر تقریباً 50 افراد زخمی ہوگئے۔ ترکی عہدیداروں نے کل دیر گئے ممنوعہ تنظیم کردستان ورکرس پارٹی (پی کے کے) کو اس حملہ کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ فوجی چوکی ضلع ہنی صوبہ دیاربکر کو نشانہ بناکر یہ خودکش کار بم حملہ کیا گیا تھا جس میں 47 افراد بشمول 8 شہری زخمی ہوگئے۔ فوج نے بم حملہ کے بعد تلاشی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ حکومت ترکی نے پی کے کے کے خلاف جارحانہ فوجی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ دو سال کی جنگ بندی 2015ء میں ٹوٹ گئی تھی کیونکہ 30 سال کے بعد پی کے کے نے جارحانہ کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔ بنیاد پرست پی کے کے سے علحدہ ہونے والے ایک گروپ کردستان آزادی کے شکرے نامی تنظیم نے دو خودکش کار بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جو 17 فبروری اور 13 مارچ کو انقرہ میں کئے گئے تھے۔ پی کے کے نے 1984ء میں ترکی کی سب سے بڑی اقلیت کیلئے علحدہ متن کا مطالبہ کرتے ہوئے ہتھیار اٹھا لئے ہیں اس کے بعد سے اب تک 40 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ خوداختیاری اور تمدنی حقوق پر توجہ دینے کیلئے اس گروپ نے اپنے سابقہ مطالبات سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔

TOPPOPULARRECENT