Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / ترکی میں کار بم دھماکہ ، 5 ہلاک ، 10 زخمی

ترکی میں کار بم دھماکہ ، 5 ہلاک ، 10 زخمی

انقرہ ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں فوج کو نشانہ بناتے ہوئے کار بم حملہ کیا گیا جس میں پانچ افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ انقرہ کے گورنر محمد کلیکلار کے حوالہ سے سی این این ۔ ترک اور این ٹی وی چینلس نے بتایا کہ فوجی گاڑیوں کا قافلہ اس حملہ کا نشانہ تھا۔ دھماکہ کے مقام پر آگ کے شعلے اور دھواں دکھائی دے رہا تھا اور یہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دوردراز تک آواز سنائی دی اور لوگ خوف کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ مقام دھماکہ پر ایمبولنس اور فائر انجنس روانہ کئے گئے۔ یہ دھماکہ ترکی فوجی ہیڈکوارٹر اور پارلیمنٹ سے کافی قریب کیا گیا۔ ترک پولیس نے علاقہ کا محاصرہ کرلیا ہے۔ این ٹی وی ٹیلیویژن نے بتایا کہ انتہائی اعلیٰ سطح کے فوجی اسٹاف کیلئے مختص رہائشی بلاک کے قریب یہ دھماکہ کیا گیا۔ حکمراں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پی) کے ترجمان نے حملہ کی سختی سے مذمت کی ۔

TOPPOPULARRECENT