Monday , September 25 2017
Home / دنیا / ترکی میں گرفتاریوں پر اقوام متحدہ کو گہری تشویش

ترکی میں گرفتاریوں پر اقوام متحدہ کو گہری تشویش

اقوام متحدہ ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) معتمد عمومی اقوام متحدہ بانکی مون نے آج ترکی میں جاری گرفتاریوں کی لہر پر گہری تشویش ظاہر کی جو ناکام بغاوت کے بعد کی جارہی ہیں۔ انہوں نے وزیرخارجہ ترکی سے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ گرفتار افراد کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کرے تاکہ عدالت ان کے قانونی موقف کا تعین کرسکے۔ ناکام بغاوت کے بعد ترکی میں 15 ہزار سے زیادہ افراد بشمول فوجی عہدیدار زبردست گرفتاری کارروائی کے دوران 15 جولائی سے اب تک گرفتار کئے جاچکے ہیں جن میں سے 8 ہزار ہنوز زیرحراست ہیں۔ بانکی مون نے کہا کہ انہیں یقین ہیکہ حکومت اور ترک عوام موجودہ لمحہ کو جو غیریقینی کیفیت کا لمحہ ہے ، اتحاد ، ترکی کی جمہوریت کے تحفظ کا لمحہ بنادیں گے۔ بانکی مون نے بار بار ترکی کو آزادی تقریر اور آزادی اجتماع کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ قانونی طریقہ کار کو سرفراز کیا جاسکے۔ وزیراعظم ترکی بن علی یلدرم نے بغاوت کی ناکامی کے بعد کارروائی کا انتباہ دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT