Friday , August 18 2017
Home / عرب دنیا / ترکی میں 17 صحافیوں کے خلاف مقدمہ کی سماعت کا آغاز

ترکی میں 17 صحافیوں کے خلاف مقدمہ کی سماعت کا آغاز

استنبول ۔ 24 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ترکی میں ناکام بغاوت کو حالانکہ ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن صدر رجب طیب اردغان نے باغیوں کے خلاف اپنے سخت موقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ۔ ملک کے انتہائی باوقار اپوزیشن اخبار سے تعلق رکھنے والے 17 ڈائرکٹرس اور صحافیوں پر دائر کئے گئے مقدمہ کی سماعت کا آج یہاں آغاز ہوا ۔ حالانکہ یہ تمام لوگ زائد از آٹھ ماہ سے قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں صحافت کی آزادی کو سلب کرنے کا ایک نیا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے ۔ 15 جولائی 2016 کو ہوئی ناکام بغاوت کے بعد ملک میں ہنگامی حالات کا اعلان کیا گیا تھا اور مذکورہ تمام قیدی گذشتہ سال اکٹوبر سے جیل میں قید ہیں ۔ یاد رہے کہ ترکی نے امریکہ میں مقیم فتح اللہ گولن کو بغاوت کا اصل مجرم قرار دیا ہے جب کہ گولن ان الزامات کی مسلسل تردید کررہے ہیں ۔

 

TOPPOPULARRECENT