Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / ترکی میں 23 کرد ہلاک ، سکیورٹی فورسیس کی کارروائی

ترکی میں 23 کرد ہلاک ، سکیورٹی فورسیس کی کارروائی

انقرہ۔ ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)  ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی علاقوں میں سکیورٹی فورسیس کے ذریعہ کی گئی کارروائی میں گزشتہ دو روز کے دوران کرد مہلوکین کی تعداد 23 ہوگئی۔ حکومت نے کرد مستقروں میں کرفیو نافذ کردیا تھا تاکہ سکیورٹی فورسیس تعمیر کسی رکاوٹ کے کردوں کے ساتھ دوبدو لڑائی کرسکے۔ یاد رہے کہ کردستان ورکرس پارٹی یا پی کے کے کردوں کی مطلق العنانی کیلئے اپنی جنگ کو چند مستقروں تک بھی توسیع دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں مستقروں پر پولیس اور فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT