Friday , August 18 2017
Home / دنیا / ترکی میں 243فوجی اہلکاروں کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ

ترکی میں 243فوجی اہلکاروں کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ

استنبول۔ 18جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے حکام نے گزشتہ سال جولائی میں ناکام بغاوت کی کوشش کی تحقیقات کے بعد ملک بھر کے 54 صوبوں کے کل 243 فوجی افسران کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے ۔ ملک کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطول نے آج یہ اطلاع دی ہے ۔ ایجنسی نے بتایا کہ ان مشتبہ افراد کو ‘ بائی لاک’ نامی پیغام رسانی اپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس ایپ کے ذریعہ وہ فتح اللہ گولن کے رابطے میں آئے تھے ۔ امریکہ میں مقیم فتح اللہ گولن ر ترکی میں تختہ پلٹنے کی ناکام کوشش کرنے کا الزام لگا یا گیا تھا۔
استنبول حملہ کا حکم دولت اسلامیہ نے دیا تھا : حملہ آور
استنبول۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) استنبول کے نائٹ کلب میں نئے سال کی شب جس حملہ آور نے 39 افراد کو ہلاک کردیا تھا، اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے شام میں موجود دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے حملہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ ترک حکام نے پیر کو 34 سالہ عبدالقادر شاریپوف کو گرفتار کیا تھا۔ حملے کے بعد 17 دنوں تک فرار تھا۔ علاوہ ازیں حکام نے ایک عراقی شخص اور تین خواتین کو بھی گرفتار کیا تھا جن کا تعلق مصر، سینیگل اور صومالیہ سے تھا۔

TOPPOPULARRECENT