Thursday , September 21 2017
Home / عرب دنیا / ترکی میں 44 مشتبہ افراد گرفتار

ترکی میں 44 مشتبہ افراد گرفتار

انقرہ ۔ 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی پولیس نے آج 44 مشتبہ افراد کو بشمول اعلیٰ سطحی سرکاری عہدیداروں اور پولیس عہدیداروں کو گرفتار کرلیا۔ ان پر شبہ ہیکہ وہ امریکہ میں مقیم عالم دین کی تائید کرتے ہیں جو صدر رجب طیب اردغان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کررہا ہے۔ پولیس نے 18 صوبوں میں چند مکانوں پر دھاوے کئے۔ عدالت کی جانب سے جملہ 57 افراد کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا جن میں سے 44 گرفتار کرلئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT