Wednesday , August 16 2017
Home / عرب دنیا / ترکی میں 61مظاہرین گرفتار

ترکی میں 61مظاہرین گرفتار

انقرہ، 24جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں دو اساتذہ کو جیل کی سزا کے خلاف راجدھانی انقرہ میں احتجاج کر رہے 61 لوگوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سی این این ترک کی خبر کے مطابق سرکاری حکم کی مخالفت میں بھوک ہڑتال کر رہے دو اساتذہ کی گرفتاری کی مخالفت میں انقرہ کے کزلے اسکوائر پر کل مظاہرین جمع ہوئے جنہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس کو پانی کی بوچھار اور پیپر اسپرے کا سہارا لینا پڑا۔ پولیس نے کچھ مظاہرین کو وہاں سے زبردستی ہٹا دیا۔اگرچہ اس کا مظاہرین پر کوئی اثر نہیں ہوا اور وہ پھر سے مظاہرہ کرنے لگے جس کے بعد پولیس نے 61 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ ترکی میں گزشتہ سال ہوئے ناکام فوجی بغاوت کی کوشش کے بعد بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمین کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ بھوک ہڑتال کر رہے اساتذہ نے کہا کہ ان کی بھوک ہڑتال کا مقصد ماہرین تعلیم، سرکاری ملازمین، ججوں اور فوجیوں سمیت تقریباً ڈیڑھ لاکھ سرکاری ملازمین کی حالت زار کو سا،منے لانا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT