Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / ترکی وکلائے استغاثہ کا گلین کو سزائے عمر قید کا مطالبہ

ترکی وکلائے استغاثہ کا گلین کو سزائے عمر قید کا مطالبہ

استنبول ۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وکلائے استغاثہ ترکی نے مطالبہ کیا ہیکہ گلین کو دو مرتبہ سزائے عمر قید دی جائے۔ علاوہ ازیں امریکہ میں مقیم مبلغ کو گذشتہ ماہ کی ناکام بغاوت کی سازش کے الزام میں 1900 سال کی سزائے قید سنائی جائے۔ اس مقدمہ میں 111 مشتبہ ملزم ہیں۔

طالبان کے علحدہ شدہ گروپ نے
نئے قائد کا انتخاب کرلیا
قندھار۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) طالبان کے ایک علحدہ شدہ گروپ نے افغانستان میں اپنے نئے قائد کا انتخاب کرلیا جو اس گروپ کے طویل مدتی قائد جو گذشتہ سال حریفوں کے ساتھ جنگ میں ہلاک ہوگئے ان کا بھتیجہ ہے۔ اس تبدیلی سے ظاہر ہوتاہیکہ افغانستان میں شورش پسندی کئی گروپس میں تقسیم ہوگئی ہے۔ ملتان کے امداداللہ منصور کو اس گروپ کا قائد مقرر کیا گیا ہے جو محاذ داداللہ کے نام سے شہرت رکھتے ہیں۔ ان کا ایک ویڈیو فلم بھی آج جاری کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT