Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / ترکی پر بم حملہ، 6 شہری ہلاک

ترکی پر بم حملہ، 6 شہری ہلاک

دیاربکر ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 6 شہری آج دو علحدہ علحدہ بم حملوں میں جس کا ذمہ دار ترکستان ورکرس پارٹی کے عسکریت پسندوں کو قرار دیا جارہا ہے، ہلاک ہوگئے۔ جنوبی ترکی کے خبر رساں ادارہ دوغان نے اس کی اطلاع دی۔

ترکی کی ناٹو رکنیت کو خطرہ نہیں
بروسلز۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ناٹو نے آج کہا کہ ترکی کی فوجی اتحاد ناٹو کی رکنیت پر کسی نے بھی جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد اعتراض نہیں کیا ہے۔ ہمارا موقف بالکل واضح ہیکہ ناٹو ترکی کی تائید جاری رکھے گا۔ ناٹو کی ترجمان دانالنگیسکو نے کہاکہ ناٹو ترکی کی دین کی قدر کرتا ہے اور ترکی ناٹو کی تائید اور یکجہتی پر انحصار کرسکتا ہے۔ اس کی رکنیت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ صدر ترکی رجب طیب اردغان کے دورہ روس کے بعد اندیشے پیدا ہوگئے تھے کہ ترکی کو ناٹوکی رکنیت سے محروم کردیا جائے گا لیکن صدر ترکی نے امریکہ اور یوروپی یونین کی تنقید کو نظرانداز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT