Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / ترکی پر روسی قرارداد مسترد

ترکی پر روسی قرارداد مسترد

اقوام متحدہ ۔ 20 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) مغربی طاقتوں نے اقوام متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل میں شام میں ترکی کے ممکنہ کردار کو محدود کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ روسی قرارداد میں شام پر ترکی کے فوجی آپریشن کو روکنا شامل کیا گیا تھا۔ فرانس نے اِس مناسبت سے کہا کہ یہ قرارداد منظور کر لی جاتی ہے تو شام کا پانچ سالہ تنازعہ کو مزید پیچیدگیوں کا شکار ہو کر رہ جائے گا۔
جنوبی کوریائی سرحد کے قریب شمالی کوریا کی فائرنگ
سیول ۔ 20 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسے وقت جب شمالی کوریا کی جانب سے نیوکلیئر اور میزائیل تجربے کرنے کے بعد جزیرہ نما کوریا کے علاقہ میں زبردست کشیدگی جاری ہے جنوبی کوریا کے ایک فوجی ترجمان نے پیانگ یانگ کی جانب سے ایک سرحدی جزیرہ کے قریب فوجی مشقوں کے دوران ایک راؤنڈ فائرنگ کئے جانے کی خبر دی ہے ۔
اس واقعہ سے چند دن قبل جنوبی کوریا نے اس علاقہ میں امریکہ کے ساتھ آئندہ ماہ سب سے بڑی سالانہ مشترکہ فوجی مشقوں کے اہتمام کرنے کے منصوبہ کا اعلان کیا تھا ۔ سیول میں وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہاکہ ’’بحر زرد میں ایک متنازعہ سمندری سرحد کے قریب شمالی کوریا نے توپوں کے ذریعہ ایک راؤنڈ فائرنگ کی ۔

TOPPOPULARRECENT