Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / ترکی کو اپنی فضائی حدود کے تحفظ کا حق: صدر امریکہ بارک اوباما

ترکی کو اپنی فضائی حدود کے تحفظ کا حق: صدر امریکہ بارک اوباما

واشنگٹن ۔ 24 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے روسی طیارہ کو ترکی کی جانب سے مار گرانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کو اپنی فضائی حدود کے تحفظ کا حق حاصل ہے۔ ہم ترکی کے دعوے کی تائید کرتے ہیں کہ روسی جنگی طیارہ پر حملہ کرنے سے پہلے انتباہ دیا گیا تھا کہ طیارہ ترکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے لیکن اسے کوئی جواب وصول نہیں ہوا۔

 

سوئٹزرلینڈ میںنقاب پر امتناع
جنیوا۔ 24 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سوئٹزرلینڈ میں پورے چہرہ کے مسلم نقاب پر امتناع عائد کرنے کی سمت ایک قدم پیشرفت کی جبکہ اس کی پارلیمنٹ میں یہ قانون پیش کیا گیا جس کی پوری پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر تائید کی۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس علاقہ میں ایسا امتناع عائد کرنے والا سوئٹزر لینڈ پہلا ملک بن جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT