Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / ترکی کو پچھتانا پڑے گا : پوٹین کا انتباہ

ترکی کو پچھتانا پڑے گا : پوٹین کا انتباہ

ماسکو 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے آج کہا کہ ترکی کی قیادت کو روس کا جنگی طیارہ مار گرانے پر پچھتانا پڑیگا ۔ تاہم اس دوران دونوںملکوں کے اعلی سفارتکاروں نے طیارہ مار گرائے جانے کے واقعہ کے بعد اپنا پہلا اجلاس منعقدکیا ۔ روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ناٹو کے رکن ترکی کے ساتھ ایک بڑے گیس پائپ لائین پراجیکٹ کے تعلق سے بات چیت کا سلسلہ روک دے گا ۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جوابی تنقید میں کہا کہ ان کے پاس یہ ٹھوس ثبوت موجود ہے کہ روس دولت اسلامیہ گروپ کے ساتھ تیل کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہے ۔ روس کے طیارہ کو مار گرائے جانے کے بعد سے روک مسلسل ترکی کو تنقیدوں کا نشانہ بنا رہا ہے ۔ اس نے ترکی کے خلاف معاشی تحدیدات کا بھی اعلان کیا ہے ۔ پوٹین نے اپنے سالانہ اسٹیٹ آف یونین خطاب میں کہا کہ ہم ترکی نے ہمارے طیار ے کو مار کر ہماری پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT