Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / ترکی کو گرفتاریوں کیلئے امریکہ سے اجازت کی ضرورت نہیں

ترکی کو گرفتاریوں کیلئے امریکہ سے اجازت کی ضرورت نہیں

انقرہ ۔ 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ترکی بنالی یلدرم نے آج امریکی تنقید کو جو امریکی قونصل کے خانہ کے ارکان عملہ کی گرفتاری پر کی گئی ہے، مسترد کردیا۔ حکومت ترکی نے کہا کہ انقرہ کو واشنگٹن سے سفارتکاروں کی سرگرمیاں ابتر ہوجانے کے بعد گرفتاریوں کیلئے امریکہ سے منظوری حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ناٹو کے دونوں حلیف ممالک میں گذشتہ ہفتہ کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ جب ترکی نے امریکی قونصل خانہ واقع استنبول کے ایک ملازم کو سزائے قید سنادی۔ ناکام بغاوت کی تحقیقات کے ایک حصہ کے طور پر یہ سزاء سنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہمیں اپنے ملک میں گرفتاریوںکیلئے بھی اس ’’شریف آدمی‘‘ (ڈونالڈ ٹرمپ) کی اجازت حاصل کرنی ہوگی۔ وزیراعظم ترکی کا یہ بیان سراغ رسانی پر ردعمل کے طور پر منظرعام پر آیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT