Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / ترکی کی خواتین کو کم از کم تین بچے پیدا کرنے اردغان کا مشورہ

ترکی کی خواتین کو کم از کم تین بچے پیدا کرنے اردغان کا مشورہ

استنبول ۔ /5 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب ارغان نے آج ترکی کی خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ کم از کم تین بچے پیدا کریں ۔ خواتین کی زندگی اس وقت تک نامکمل ہوتی ہے جب وہ لااولاد ہوتی ہیں ۔ طیب ارذعان کا ایک نیا تبصرہ ان کے حالیہ سلسلہ وار متنازعہ ریمارکس میں اضافہ ہے ۔ ان کی تقریر کا مقصد خواتین کی حوصلہ افزاء کرنا ہے اور ترکی کی آبادی کو بڑھانا ہے ۔ گزشتہ سال کے مقابل اس سال ترکی کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے ۔ صدر ترکی نے زور دے کر کہا کہ وہ خواتین کے حقوق کے مضبوط حامی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT