Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / ترکی کی شام میں شدید شلباری

ترکی کی شام میں شدید شلباری

بیروت ۔15 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی نے بین الاقوامی اپیلوں کو نظرانداز کرتے ہوئے آج تیسرے دن بھی شمالی شام کے کئی حصوں پر شلباری کی ۔ اُس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ سرحد کے قریب اہم علاقوں کو کرد زیرقیادت فورسیس کے کنٹرول میں آنے نہیں دے گا ۔ شام میں شلباری کے علاوہ تازہ تشدد کے واقعات پھر شروع ہوگئے ہیں ۔ ترکش آرٹیلری فائرنگ کا سلسلہ ہفتہ کو شروع ہوا اور شام کے شمالی صوبہ حلب میں صورتحال دن بہ دن ابتر ہوتی جارہی ہے ۔ عالمی طاقتوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ سفارتکاروں نے گزشتہ جمعہ کو میونخ میں مذاکرات سے اتفاق کیا تھا تاکہ پانچ سال سے جاری لڑائی کو روکا جاسکے ۔ صوبہ حلب میں کرد فورسیس کی حالیہ پیشرفت نے ترکی کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے کیونکہ اُسے خود اپنے ملک میں کردستان ورکرس پارٹی ( پی کے کے ) کی بغاوت کا سامنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT